بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گیا

بھارت نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کی تیاریاں کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 11:05

بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : سیاست کا میدان ہو یا کرکٹ کا میدان ، بھارت پاکستان کے لیے ہمیشہ ہی اپنی روایتی ہٹ دھرمی دکھاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور اس اعلان نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بھارت نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرتے ہوئے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے یو این او میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف جو درخواست دینے کی تیاریاں کر لی ہیں،اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ ڈیم کے متاثرین نے بھارت سے رابطہ کیا ہے کہ اس ڈیم کے بننے سے ان کو نقصان ہو گا ا س لیے اس ڈیم کو رکوانے میں ہماری مدد کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کے حوالے سے بھارت کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے ۔

پاکستان کے اندر کن کن قوتوں کی سپورٹ حاصل کرنی ہے ، کن کن سیاسی علاقائی جماعتوں کے وکررز اس ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے اور کس طریقہ سے اس کو متنازعہ بنایا جائے گا تا کہ یو این او میں جو قرارداد پیش کی جائے اس کو درست ثابت کیا جا سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بھارت کی ٹیم نے سفارتی سطح پر بھی اس حوالے سے کام شروع کر رکھا ہے اورپاکستان مخالف ممالک کو اس پر اعتماد میں لے کر عالمی پریشر بنانے کا کام پر بھی عمل شروع کر دیا ہے ۔

با وثوق ذرائع کا کہنا ہے پاکستان میں ڈیمز کی مخالفت کرنے والے مختلف گروہ کو بھاری فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور سنگاپور کے اندر اس حوالے سے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں پاکستان سے کچھ افراد کو بھی بلایا گیا تھا اور ان کو بھی بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ بھاشا ڈیم میں آنے والا بہت سے رقبے کے حوالے سے بھی بہت سے افراد کو بھارت کی آشیر واد سے تیار کیا گیا ہے کہ وہ عالمی عدالت یو این میں خود بھی درخواستیں دیں اور ان تمام چیزوں کی پشت پر بھی بھارت کھڑا ہو گا ۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی سفارتی سطح پر اس سازش سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے ۔ سیاسی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کبھی بھی پاکستان کو ترقی کرتے اور اپنے مسائل کو حل کرتےہوئے نہیں دیکھ سکتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت اب اس طرح کے حربے آزمانا شروع ہو گیا ہے۔