پشاور میں پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر دستی بم حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 11:17

پشاور میں پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر دستی بم حملہ
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : پشاور میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر دستی بم حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دستی بم حملے کی خبر سنتے ہی پولیس کو سیاسی رہنما کے گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ملک طہماش کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔