پریانکا چوپڑا دمہ کے مرض میں مبتلاہونے کا انکشاف

میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، پریانکاچوپڑا

بدھ 19 ستمبر 2018 11:29

پریانکا چوپڑا دمہ کے مرض میں مبتلاہونے کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہی پریانکا نے لکھا میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پٴْرامید لہجے میں لکھا کہ استھما(دمہ) کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اورنہ ہی ایک خوبصورت زندگی گزارنے سے روک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام کے ساتھ پریانکا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ دمہ کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہوئے اور اپنی بیماری کو شکست دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کے لیے چلائی جانے والی مہم’بریتھ فری‘ سے منسلک ہوئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تمام لوگوں کو بتایا۔

متعلقہ عنوان :