شام میں روسی طیارے کی تباہی پر اسرائیلی سفیر کی صدارتی محل کریملن طلبی

اسرائیلی سفیر کی روسی حکام سے 30منٹ تک ملاقات،باہر آکر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز

بدھ 19 ستمبر 2018 11:29

شام میں روسی طیارے کی تباہی پر اسرائیلی سفیر کی صدارتی محل کریملن طلبی
ماسکو/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) روس نے شام میں اپنا ایک طیارہ تباہ ہونے پر اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک نمایندے نے بتایا کہ اسرائیلی سفیر کو صورت حال کی وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں متعیّن اسرائیلی سفیر گیری کورن کی نائب اور سفارت خانے کی ناظم الامور کیرین کوہن گیٹ نے وزارت خارجہ میں کوئی تیس منٹ تک روسی حکام سے ملاقات کی ۔

انھوں نے روسی وزارت خارجہ کی عمارت سے باہر آنے کے بعد کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شام میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کے عملہ کی ہلاکت پر امریکا کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔پومپیو نے کہا کہ اس واقعے سے ایران کے شام کے ذریعے خطرناک ہتھیاروں کے نظام کی منتقلی کو روکنے کی ضرورت کی اہمیت اور بھی واضح ہوگئی ہے۔