کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سویابین کی اچھی پیداوارکے حصول کیلئے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویابین کی منظورشدہ اقسام ولیمز82‘این اے آر سی 1‘این اے آر سی2‘فیصل سویابین فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرازمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین مرتبہ ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تروترحالت میں موجود ہو۔

متعلقہ عنوان :