ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے حویلیاں سے منی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تحصیل کونسل ممبران کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے حویلیاں نے منی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک نوشی گیلانی اور انسپکٹر کیڈٹ حفیظ نے کی۔

(جاری ہے)

ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے حویلیاں شہر میں تمام منی اڈوں کے خلاف شدید آپریشن اورتمام گاڑیوں کو جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کرتے ہوئے اڈہ مالکان کو ہدایت کی کہ سڑک کے اوپر کسی کو گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوںنے ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ منی اڈوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے اور تمام گاڑیوں کو جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کر کے سڑک کو پیدل چلنے والوں کیلئے واگزار کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :