رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی کھلابٹ جلوس میں شرکت سے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے، عباس جعفری

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) عزاداری کونسل خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر نیئر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان (جہازوں والی) کی کھلابٹ جلوس میں شرکت سے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے کھلابٹ کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے آنے سے اچھا تاثر پیدا ہوا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی منتخب نمائندگان اور وزراء جلوسوں میں نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ قبل ازیں جلوس کے روٹس کا وزٹ کرتے اور سیکورٹی کے حوالہ سے انتظامات کاجائزہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جمہوری سوچ ہے، باقی منتخب نمائندگان کو بھی ایسے اقدامات کی تقلید کرنی چاہئے، اس سے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :