چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 7 لاکھ مربع میٹر رقبے پر دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی

بدھ ستمبر 11:43

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 7 لاکھ مربع میٹر رقبے پر دنیا کے سب سے بڑے ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 7 لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایئر پورٹ دنیا بھر میں فضائی ٹریفک کا سب سے بڑا مرکز ہوگا اور ابتدائی طور پر سالانہ ساڑھے چار کروڑ افراد اسے استعمال کریں گے جبکہ بتدریج اس استعداد بڑھا کر10کروڑ مسافر سالانہ کردی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق 80 ارب یوان (9.1 ارب ڈالر) کی لاگت سے تعمیر ہونے والا بیجنگ نیو ایئر پورٹ اکتوبر 2019ء میں کھول دیا جائے گا۔ اس کا نام بیجنگ نیو ایئر پورٹ ہوگا۔ اس کی تعمیر میں 16لاکھ مکعب میٹر کنکریٹ اور 52 ہزار ٹن فولاد استعمال ہوگا۔ اس ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز 2014ء میں کیا گیا تھا ۔یہ ایئر پورٹ بیجنگ شہر سے 67 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :