ترکی کی ادلب میں روسی فوج کے ساتھ مشترکہ گشت کی تجویز

بدھ 19 ستمبر 2018 11:43

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چائوش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلحہ سے پاک علاقہ مختص کرنے کے بعد ادلب میں روسی فوج کے ساتھ مشترکہ گشت پر غور کررہا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ روسکے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد ادلب میں مشترکہ گشت کی تجویز قابل عمل ہے اور ترکی اس تجویز کوآگے بڑھائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ترکی ادلب میں اپنی فوج میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ادھر روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسدانتطامیہ اور اس کے اتحادی ادلب میں نیا فوجی آپریشن شروع نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ادلب میں موجود عسکری گروپوں اور اعتدال پسند اپوزیشن کو الگ الگ کرنے کے لیے اسلحہ سے پاک زون کے قیام پرترکی اور روس میں اتفاق کیا گیا ہے۔