ازابیل کیف اور سورج پنچولی کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ کے لئے ’’ ادائیں بھی ہیں ‘‘ کے ریمکس ورژن کی عکسبندی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:10

ازابیل کیف اور سورج پنچولی کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ کے لئے ’’ ادائیں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اور سورج پنچولی نے ہدایتکار سٹینلے ڈی کوسٹا کی ڈانس فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ کے لئے پوجا بھٹ اور عامر خان کی فلم’’ دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ کے گانے ’’ ادائیں بھی ہیں ‘‘ کے ریمکس ورژن کی عکسبندی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سٹینلے ڈی کوسٹا کی ڈانس فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ کے لئے پوجا بھٹ اور عامر خان کی فلم’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ کے گانے ’’ ادائیں بھی ہیں ‘‘ کا ریمکس ورژن بنایا گیا ہے جس میں نئے بول اور دھن بھی شامل کی گئی ہے، یہ گانا اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اور سورج پنچولی پر فلمایا گیا اور اس کی کوریوگرافی سٹینلے ڈی کوسٹا نے دی ہے ،گانے کو انگلینڈ کے مقام ڈوور میں عکسبند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :