ہالی وڈ فلم ’’کریزی رچ ایشیئنز‘‘ بھارت میں پرسوں ( جمعہ )کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:16

ہالی وڈ فلم ’’کریزی رچ ایشیئنز‘‘ بھارت میں پرسوں ( جمعہ )کو ریلیز ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) شمالی امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم ’’کریزی رچ ایشیئنز‘‘ بھارت میں پرسوں ( 21ستمبر )ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار جان ایم چو کی فلم ’’کریزی رچ ایشیئنز‘‘ امریکا میں رواں سال 15اگست کو ریلیز کی جس نے ریکارڈ بزنس کیا اور باکس آفس پر کئی ہفتے نمبر ایک پر چھائی رہی ۔مذکورہ فلم بھارت میں کل جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے جس کی کہانی کیون کوانز کی ناول’’کریزی رچ ایشیئنز‘‘ سے ماخوذ ہے جس میں ہنری گوڈنگ، کونسٹینس وو، نیکو سینٹوس، لیز لو، کن جیونگ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :