فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا نیا گانا ’’نینا بنجارے‘‘ ریلیز

بدھ 19 ستمبر 2018 12:16

فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا نیا گانا ’’نینا بنجارے‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا نیا گانا ’’نینا بنجارے‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز وشال بھردواج کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا چوتھا گانا’’نینا بنجارے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جسے گلوکار ارجت سنگھ نے گایااور اس کے بول گلزار نے لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 2بہنوں بڑکی اور چھٹکی کے گرد گھومتی ہے جو راجستھان کے ایک چھوٹے گائوں میں رہتی ہیں اور ہر وقت دونوں کے درمیان لڑائی رہتی ہے اور جب دونوں کی شادی ہوتی ہے تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

فلم میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، رادھیکا مادان، سنیل گروور اور وجے راز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :