پرائیویٹ سکولوں کو اچھے نتائج دینے کے باوجود پذیرائی نہیں مل رہی‘مفتی ساجد الرحمن

ٖپرائیویٹ سکولوں کے اساتدہ کم تنخواہ لینے کے باوجود سرکاری سکولوں سے بہتر نتائج دے رہے ہیں جو قابل ستائش ہے اکتوبر میں باغ کے مقام پر مرکزی کنونشن ہوگا جس میں ان اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا‘سیکرٹری مالیات APSCA

بدھ 19 ستمبر 2018 12:42

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) Apsca کا دور بیس بگلہ طلبہ طالبات اور معلمین سے ملاقات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والی تنظیم’’پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن ضلع باغ‘‘ کے سیکرٹری مالیات مفتی ساجد الرحمن‘ڈائریکٹر تحصیل ساجد سلیم اور دیگر نے جگلڑی ملوٹ بیس بگلہ تعلیمی اداروں کا دورہ کیا- اس دوران انھوں نے طلبہ طالبات کے تدریسی نظام کا بھی معائنہ کیا ساتھ ہی ان تمام اداروں کی انتظامیہ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور اس بات کا عزمکیا کہ آپ معلم فرض شناسی نامساعد حالات میں اس معاشرے کی نئی نسل کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت جس ذمہ داری سے پوری کر رہے ہیں اس کی مثال کم ہے حکومتی اداروں میں عوام کا اعتماد دن بدن اسی لیے ختم ہوتا جا رہا ہے کہ ان کی انتظامیہ بھاری تنخواہ لینے کے باوجود موجودہ دور میں نتائج بہتر نہیں دے رہی پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ سب مشکلات ہوتے ہوئے آپ لوگ کم سے کم تنخواہ پر بھی بغیر کسی لالچ کہ اچھے نتائج دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان خدمات کو پذیرائی نہیں مل رہی جس کے آپ مستحق ہیں- ان اداروں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا ہماری اس تنظیم کا مقصد ہی یہی ہے کہ آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں اس میں انشاء اللہ ہمیں کامیابی ملے گی- آئندہ ماہ اکتوبر میں باغ کے مقام پر مرکزی کنونشن ہوگا جس میں ان اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے اس کنونشن میں مختلف مکتبہ فکر کہ افراد شرکت کریں گی- بیس بگلہ میں دورے کے دوران مفتی محمد ابراہیم خان‘ مولانا محمد عبدامقیت‘ مولانا محمد خالد حمید ‘قاری محمد ولید خان بھی موجود تھے اس موقع پر تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی -

متعلقہ عنوان :