مقبوضہ کشمیر، آزادی پسند رہنما مشتاق الاسلام کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 12:47

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آزادی پسند رہنما مشتاق الاسلا م کو ان کے خلاف دائر ایک جھوٹے مقدمے میں سرینگر کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے رہنما مشتاق الاسلام جموںخطے کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند ہیں اور یہ دوسری دفعہ ہے کہ بھارتی پولیس عدالت میں پیشی کے لئے انہیں سرینگر نہیںلائی۔ مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ نے مشتاق الاسلام کو ان کے خلاف دائر تمام جھوٹے مقدمات میں ضمانت دے چکی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا۔