مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں نافذ کردی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:47

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے بدھ کو سرینگر میں پابندیاں نافذ کردیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے شہید گنج، بٹہ مالو ، شیر گڑھی، کرن نگر، کوٹھی باغ، مائسمہ ، کرال کھڈ، آر ایم باغ اور نہرو پارک پولیس تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئیں۔ آٹھویں محرم کا جلوس حبہ کدل سرینگر سے شروع ہو کر ڈلگیٹ کے علاقے میں اختتام ہوتا ہے تاہم قابض انتظامیہ نے سرینگر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر 1990ء سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔