حسن علی نا تجربہ کار بھارتی بلے بازوں کا شکار کرنے کیلئے بے چین

ویرات کوہلی میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ لینا اولین ترجیح ہوتا:فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 ستمبر 2018 12:23

حسن علی نا تجربہ کار بھارتی بلے بازوں کا شکار کرنے کیلئے بے چین
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی آج ایشیا کپ میں بھارت کے ناتجربہ کار بیٹسمینوں کیخلاف باو¿لنگ کیلئے بے چین ہیں۔گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فتح کے اہم کردار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی وکٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور اس بار بھی ان کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ سابق بھارتی کپتان کو اپنا ہدف بنائیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کارکردگی کیلئے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں کیونکہ اس کی بدولت انہیں تینوں فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی پیسر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی اس میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ کا حصول ان کی اولین ترجیح ہوتا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ بدھ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ 19 ستمبر کو کھیلے جانے والا میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین بدھ کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بیتابی سے انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔

پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ بدھ کو بھارت کےخلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں۔