سعودی عرب، بیٹی نے بغیر بتائے باپ کے لئے گردہ عطیہ کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 12:48

سعودی عرب، بیٹی نے بغیر بتائے باپ کے لئے گردہ عطیہ کر دیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سعودی عرب میں24 سالہ بیٹی ولاء اسماعیل عاشور الصائغ نے اپنے والد کو بتائے بغیرگردے کا عطیہ دے کر مسلسل 3 سالہ تکلیف سے نجات دلادی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق بیٹی کی جانب سے باپ کی خوشی کی خاطر قربانی کا یہ انوکھا انداز ہے کہ بیٹی نے تین برس سے اپنے والد کو گردے کی تکلیف میں تڑپتا ہوا دیکھ کر اپنا گردہ عطیہ کردیا۔

بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد گردے کی صفائی کیلئے جاتے تو ان کے جسم میں لگائے جانے والے پائپ دیکھ کر مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا تھا۔ کئی بار میں نے انہیں گردے کا عطیہ قبول کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔ حالیہ ایام میں وہ ہفتے میں 3 بار گردے کی صفائی پر مجبور ہوئے۔

(جاری ہے)

ولاء اسماعیل نے کہا کہ میں نے اپنے طور پر ہسپتال والوں سے گردے کے عطیے کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے میرے مختلف ٹیسٹ لئے اور خاموشی سے مجھے یہ بتا دیا کہ تمہارا گردہ تمہارے والد کے لئے میچ کررہا ہے۔ والدہ اور خالہ سے اس کا تذکرہ کیا۔ دونوں نے میرے والد کو یہ کہہ کر کہ آپ کو رضاکارانہ طورپر گردہ دینے کیلئے ایک صاحبہ تیار ہیں پیوند کاری سے آپ مسلسل تکلیف سے بچ جائیں گے۔انہوں نے نتایا کہ 7گھنٹے طویل آپریشن کے بعد گردے کی ٹرانسپلانٹیشن مکمل ہوگئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :