عام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے پارلیمانی کمیٹی نہیں کمیشن بننا چاہئے، عثمان کاکڑ

بدھ 19 ستمبر 2018 12:53

عام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے پارلیمانی کمیٹی نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر جو اتفاق کیا ہے، اس کی ہم حمایت نہیں کرتے، پارلیمانی کمیٹی نہیں کمیشن بننا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس کا پاکستان کے 21 کروڑ عوام سے تعلق ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی بجائے پارلیمانی کمیشن بنا کر اس معاملے کی چھان بین کرائی جائے اور اس کمیشن میں ایوان بالا کو بھی مساوی نمائندگی ملنی چاہئے۔