فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

بدھ 19 ستمبر 2018 12:54

فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا، فواد حسن فواد کو اسلام آباد میں پاپولیشن کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، نیب حکام نے موقف اپنایا کہ فواد حسن فواد کو آبادی کنٹرول کمیٹی کے روبرو بھی پیش کیا جائے گا۔احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔