یوم عاشور پرتمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز کو خود سکیورٹی امور چیک کرنے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 13:01

یوم عاشور پرتمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز کو خود سکیورٹی امور چیک ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کو یوم عاشور کے موقع پر خود سکیورٹی امور چیک کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ پر کسی کوتاہی کا احتمال نہ رہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ۱ٓصف اقبال چوہدری اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادغلام محمود ڈوگر بذات خود یوم عاشور کے سلسلہ میں نکالے جانے والے تعزیہ ، علم، ذوالجناح و عزاداری کے دیگر ماتمی جلوسوں کو چیک کریں گے تاکہ وہاں لگائی جانے والی ڈیوٹیوں اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

انہوںنے بتایاکہ ضلعی سطح پرڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز جبکہ تحصیل و سٹی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز و سب ڈویژنل پولیس آفیسرز بھی مشترکہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کریں گے تاکہ کسی جگہ پرکسی غفلت کی گنجائش نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :