یوم عاشور کی آمدکے باعث مشتبہ عناصر کی چیکنگ کیلئے ہوٹلز ، سرائے ، اہم مقامات کی پڑتال شروع کر دی گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 13:01

یوم عاشور کی آمدکے باعث مشتبہ عناصر کی چیکنگ کیلئے ہوٹلز ، سرائے ، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر یوم عاشور کی آمد کے باعث مشتبہ عناصر کی چیکنگ کیلئے ہوٹلز ، سرائے ، اہم مقامات کی پڑتال شروع کر دی گئی ہے جبکہ تمام گیسٹ ہائوسز اور پراپرٹی ڈیلرز انتظامیہ سے بھی کہاگیاہے کہ وہ کسی بھی شخص کو رہائش فراہم کرنے سے قبل اس کا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ چیک کریں اور اس کی فوٹو کاپی حاصل کرکے اپنے ریکارڈ میں رکھی جائے بصورت دیگر پڑتال کے دوران ریکارڈ نامکمل پائے جانے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ یہ اقدام یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی قسم کی شرپسندی سے بچنے کیلئے عمل میں لایاگیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ان مقاما ت کی پڑتال کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد کی تمام امام بارگاہوں بالخصوص اقبال پارک ، دھوبی گھاٹ ، چوک گھنٹہ گھر ، ملحقہ بازاروں ، حساس مقامات پر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سمیت ان کی چیکنگ کاعمل بھی شروع کردیاگیاہے تاکہ شر پسند اور مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔