ریا چکرابورتی کی فلم ’’جلیبی۔ دا ایور لاسٹنگ ٹیسٹ آف لو‘‘ کے لئے تیاریاں شروع

بدھ 19 ستمبر 2018 13:10

ریا چکرابورتی کی فلم ’’جلیبی۔ دا ایور لاسٹنگ ٹیسٹ آف لو‘‘ کے لئے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریا چکرابورتی نے کہا ہے کہ فلم ’’جلیبی۔ دا ایور لاسٹنگ ٹیسٹ آف لو‘‘ کے کردار کی تیاری کے لئے خود کو دنیا سے مکمل طور پر الگ تھلگ کر لیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریا چکرابورتی نے فلم ’’جلیبی۔

(جاری ہے)

دا ایور لاسٹنگ ٹیسٹ آف لو‘‘ کے کردار کی تیاری کے لئی2 یا 3 ہفتوں تک فیملی اور دوستوں سے بالکل الگ تھلگ رہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار بہت زیادہ چیلنجنگ ہے اور انہیں کردار کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے دنیا سے مکمل طور پر قطع تعلق ہونے کی ضرورت تھی جو میرے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔ فلم رواں سال 12اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :