شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

طیارے کی تباہی کے واقعے کی تحقیقات میں روسی حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے ،گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 13:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی کا الزام شام پر عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون میں گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ماسکو حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت شام میں ایرانی عسکری عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ روس نے شام میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ یہ روسی طیارہ پیر کی شام شامی میزائل دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :