اقوام متحدہ کا میانمر کی فوجی قیادت پر قتل عام کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
جرنیلوں کے خلاف روہنگیا نسل کے افراد کے قتل عام کے سلسلے میں تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کی جائے،عالمی خود مختار مشن
بدھ 19 ستمبر 2018 13:10
(جاری ہے)
مشن کے لیڈر مارزوکی ڈارسمن نے کہا کہ ریاست راکین میں ہونے والی ہلاکتوں، عورتوں اور بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں، گھروں کا جلایا جانا، لوٹ مار اور دوسرے مظالم کی اچھی طرح منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تتما داؤ کے طور پر معروف میانمر کی فوج کی جانب سے ایک مخصوص شہری آبادی، روہنگیا پر ایک دانستہ حملے کا حصہ تھے۔ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روہنگیا آبادی ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ایک گروپ ہے اور یہ کہ تتماداؤ اور دوسری سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قتل عام کی چار یا پانچ اقسام کے ضمرے میں آتی ہیں۔ اور آخری بات یہ کہ تمام حالات و واقعات قتل عام کے ارادے کا نتیجہ اخذ کرنے کی موافقت میں ہیں۔حقائق کی تلاش کے مشن نے سینیر فوجی کمانڈروں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف قتل عام کی کارروائیوں کے سلسلے میں تفتیش اور قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے میانمر کے سفیر کیاؤ مو تن نے تفتیش کاروں پر تنقید کی ہے اور ان کے نتائج کو یک طرفہ، غیرجانبداری کے فقدان اور ریاست راکین کی صورت حال کے پائیدار حل کے تلاش کی حکومتی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بے گھر ہونے والوں خصوصاً عورتوں اور بچیوں کے ساتھ ہمددردی ہے اور جو کوئی بھی واپس آنا چاہتا ہے وہ انہیں اس کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.