سینیٹ، ذیلی کمیٹیاں تشکیل کے دو ماہ کے اختتام پر تحلیل نہ کئے جانے سے متعلق تحریک کی منظوری

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

سینیٹ، ذیلی کمیٹیاں تشکیل کے دو ماہ کے اختتام پر تحلیل نہ کئے جانے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ نے ذیلی کمیٹیاں تشکیل کے دو ماہ کے اختتام پر تحلیل نہ کئے جانے سے متعلق تحریک کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی کی کمیٹی ایک سے زائد ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے سکتی ہے تاہم یہ ذیلی کمیٹیاں دو ماہ کے اختتام پر قابل تحلیل نہیں ہوں گی لیکن مرکزی کمیٹی یا چیئرمین سینیٹ کسی ذیلی کمیٹی کو بوقت ضرورت تحلیل کر سکیں گے۔ بعد ازاں ایوان نے تحریک کی اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :