سینیٹ، کویت میں مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات اور سفارتی عملے کی طرف سے عدم تعاون سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا معاملہ مؤخر

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

سینیٹ، کویت میں مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات اور سفارتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ میں کویت میں مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات اور پاکستان کے سفارتی عملے کی طرف سے عدم تعاون سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا معاملہ مؤخر کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں اس سلسلے میں سینیٹر محسن عزیز اور اعظم سواتی کا توجہ دلائو نوٹس بھی شامل تھا تاہم چیئرپرسن نے بتایا کہ یہ معاملہ اب وزارت خارجہ کو بھجوایا گیا ہے۔ پہلے یہ دوسری وزارت کے پاس چلا گیا تھا لہذا اس معاملے کو مؤخر کر دیا جائے جس پر محرکین نے توجہ دلائو نوٹس مؤخر کرنے سے اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :