پی ایس ڈی پی کے تحت کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی32کروڑ روپے جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

پی ایس ڈی پی کے تحت کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی32کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 32کروڑ 12لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 15ارب 23کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں 200 سکولوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لئے 16کروڑ 90 لاکھ ، آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 4کروڑ ، نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 54لاکھ ، فیڈرل گورنمنٹ ہوم اکنامک کالج کے قیام کے لئے 3کروڑ ، پاک سکرٹریٹ کی مسجد کی اپ گریڈشن کے لئے 3کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :