سی پیک سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے،
منصوبہ کی تکمیل سے غربت کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی، ملتان سکھر زیرتعمیر موٹروے سے 23 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے، سی پیک سکرٹریٹ کے حکام
بدھ 19 ستمبر 2018 13:27
(جاری ہے)
پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ حکمت عملی سے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی روابط کو بھی فروغ دیا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی، اقتصادی زونز کے قیام سمیت مختلف منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف پائیدار ترقی کے حصول میں کامیاب ہوگا بلکہ لاکھوں جوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے اور عوام کی سماجی ترقی وبہبود کو یقینی بنایا جاسکے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی سکھر ملتان موٹر وے منصوبہ سے 23 ہزار سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اس سے نہ صرف علاقہ کی ہنر مند افرادی قوت مستفید ہو رہی ہے بلکہ ملک کے دیگر علاقوں کے افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ابتدائی منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہو جائیں گے جبکہ وسط مدتی منصوبے 2020ء سے لیکر 2025ء تک اور طویل المدتی منصوبے 2020ء سے لیکر 2030ء تک مکمل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.