پاکستان کی بیوروکریسی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کر گئی
ضمنی انتخابات میں نائیکوپ کارڈ کی شرط کے باعث لاکھوں پاکستانی اپنا ووٹ رجسٹرڈ نہ کروا سکے
سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 13:02
(جاری ہے)
ووٹ ڈالنے کے لیے سب سے پہلے آن لائن سسٹم میں اندراج کروانا ہوگا۔آن لائن سسٹم خودکار ہوگا۔
خودکار سسٹم سب سے پہلے بطور پاکستانی ووٹر کی اہلیت جانچے گا۔تصدیق کے بعد اوورسیز پاکستانی کو تصدیقی ای میل موصول ہوگا۔جس کے بعد خود کار نظام ووٹر کا نام متعلقہ مقامی لسٹ سے نکال دے گا اور پھر انتخابات سے قبل ووٹر کو پاسورڈ ارسال کیا جائے گا۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ14 اکتوبر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق ملنے کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کوئی خاصا جوش و خروش نہیں دکھایا جا رہا ۔اب تک اطلاعات کے مطابق محض 10 ہزار سے بھی کم لوگوں نے خود کو اس سسٹم کے تحت رجسٹر کروایا گیا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عدم دلچسپی نہیں بلکہ یہ ہے کہ پاکستان کی افسر شاہی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے۔ووٹ رجسٹر کروانے کے لیے نائیکوپ کارڈ کی جو شرط رکھی گئی ہے ،اوورسیز پاکستانی اس شرط کو پورا نہ کر پانے کے باعث خود کو رجسٹر نہیں کروا سکے اور یوں وہ ووٹ کا حق بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔یاد رہے کہ نائیکوپ کارڈ ایک سمارٹ کارڈ تھا جو پرویز مشرف دور میں 40 سے 50 پاونڈ کے عوض دیا گیا تھا اور اسکا کام بھی شناختی کارڈ جیسا ہی ہے۔تجزیہ کاروں کا موقف ہے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے ہوتے ہوئے بھی نائیکوپ کارڈ کی شرط اوور سیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.