اداکارگو یندہ بھی رنویر سنگھ کے مداح نکلے

بدھ 19 ستمبر 2018 13:27

اداکارگو یندہ بھی رنویر سنگھ کے مداح نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار گویندہ بھی رنویر سنگھ کے مداح نکلے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں رنویراوردپیکا کی فلم’’رام لیلا ‘‘ پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں کی شانداد اداکاری نے انہیںسینما میں سیٹی بجا نے پر مجبو ر کر دیا۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ دپیکا اور رنویر سے قبل آخری بارجتندر اور ہیما مالینی کی ایسی شاندار اداکاری دیکھ کر سیٹی بجائی تھی۔واضح رہے کہ اداکا گویندہ اور رنویر فلم’’کل دل‘‘میںایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔تب سے گو یندہ رنویر سنگھ کی اداکاری کے گن گا رہے ہیں،وہ رنویر کو اداکا ر ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک باادب اور محنتی انسان مانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :