Live Updates

عوام کو سنہری خواب دکھانے والوں نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ‘عزیز الرحمن چن

پی ٹی آئی کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،پہلا بجٹ ہی عوام پر مہنگائی بم بن کر گراہے

بدھ 19 ستمبر 2018 13:35

عوام کو سنہری خواب دکھانے والوں نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ‘عزیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ عوام کو سنہری خواب دکھانے والوں نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ،حکومت کا پہلا بجٹ ہی عوام پر مہنگائی بم بن کر گرا ہے تحریک انصاف کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے انہوں نے وفاقی حکومت کے منی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں ، بجٹ میں غریب کو سستی روٹی ،تعلیم ،صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں ہے۔

ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔ ملک کے اہم مسائل دہشتگردی، کرپشن ،نااہلی اور غیر ملکی قرضے ہیں ،بجٹ میں ان مسائل کے حل کیلئے کوئی ویژن اور ٹھوس منصوبہ شامل نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات