ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے این ٹی ایس میں کامیاب اٴْمیدواروں کو پرائمری سکول ٹیچر(PST) مردانہ کی تین سو خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے انٹرویو کا تین روزہ شیڈول جاری کردیا

بدھ 19 ستمبر 2018 13:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے این ٹی ایس میں کامیاب اٴْمیدواروں کو پرائمری سکول ٹیچر(PST) مردانہ کی تین سو خالی آسامیوں پر تقرری کے لئے انٹرویو کا تین روزہ شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق تحصیل کرک سے تعلق رکھنے والے اٴْمیداروں کے لئی24 اکتوبر‘ تحصیل تخت نصرتی کے لئے 25 اکتوبر اورتحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے اٴْمیداروں کے لئے 26 اکتوبر2018 کی تاریخیں مقررکی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کئے جانے والے اعلامیہ میںتمام متعلقہ مرد اٴْمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹرویو کے لئے مقررہ تاریخوں پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرکے دفتر واقع کرک ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(KDA ) ٹاؤن شپ میںحاضر ہوجائیں اور اپنے ہمراہ تعلیمی اسنادکی اصل سمیت تصدیق شدہ فوٹوکاپیاںا وریونین کونسل سے جاری سرٹیفیکیٹ ضرور لائیں۔