جاپان کا امریکا کے ساتھ فاضل تجاتی حجم مزید کم ہو گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 13:57

جاپان کا امریکا کے ساتھ فاضل تجاتی حجم مزید کم ہو گیا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) جاپان کا امریکا کے ساتھ فاضل تجاتی حجم مزید کم ہو گیا۔جاپانی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا کے ساتھ جاپان کے فاضل تجارتی حجم میں اگست میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آنا ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ امریکا کی جانب سے جاپانی درآمدات پر ٹیرف میں ممکنہ اضافے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

توانائی کی درآمدات بڑھنے سے جاپان کا مجموعی تجارتی خسارہ 444.6 بلین ین پر آچکا ہے جبکہ برآمدات کا حجم 6.6 فیصد اور درآمدات15.4 فیصد بڑھی ہے۔چین کے ساتھ جاپان کا تجارتی خسارے میں 25.1 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :