Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ کی سعادت حاصل کی ،ْ

ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں

بدھ 19 ستمبر 2018 13:57

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ کی سعادت حاصل کی ،ْ
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) دورہ سعودی عرب کے دور ا ن وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا ،ْ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیاتھا، جہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کیلئے دعائیں کیں۔ وزیر اعظم نے روضہ رسول ؐ پر بھی حاضری دی ۔وزیر اعظم نے گزشتہ رات عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات