پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی

اس طرز کے آپریشنز مستقبل میں بھی سمندر میں غیر قانونی طرز کی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث ہوں گے ،ْپاک بحریہ

بدھ 19 ستمبر 2018 13:59

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انسدادِ منشیات کے مشترکہ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران پکڑی جانے والی حشیش کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے جسے اب متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ اس طرز کے آپریشنز مستقبل میں بھی سمندر میں غیر قانونی طرز کی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث ہوں گے۔بحریہ ترجمان نے کہاکہ پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی شمالی بحیرہ عرب میں قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :