Live Updates

ملک بھر میں پانچ سالوں میں 10ارب پودے لگا کر سرسبزی وشادابی کا انقلاب برپاکیا جائے گا،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ویوتھ افیئرز ملک عمر فاروق

بدھ 19 ستمبر 2018 14:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ویوتھ افیئرز ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پانچ سالوں میں 10ارب پودے لگا کر سرسبزی وشادابی کا انقلاب برپا کرینگے جس کیلئے قوم وزیراعظم عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے یہ بات جھنگ روڈ سپورٹس سٹیڈیم فردوس کالونی میں پودا لگانے کے موقع پر کہی جس میںڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماداقبال اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ درخت سرسبزی وشادابی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا اہم ذریعہ ہیں لہٰذا شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لگائے گئے درختوں کی حفاظت اور ان کی آبیاری کیلئے بھی خصوصی اقدامات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلوں کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے وسیع پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس گرائونڈز،جمنیزیم،سپورٹس کمپلیکسز کوسرسبز شاداب بنائیں گے اور ڈیزائننگ سے شجرکاری کی جائے گی جس کیلئے محکمہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی کھیلوں کی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات