Live Updates

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب مشکوک قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے،وزیراعظم عمران خان کوپہلے دورے پربھیک نہیں مانگنی چاہیے،خورشید شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 13:56

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب مشکوک قرار ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18ستمبر 2018ء ) :رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو مبھم قرار دے دیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبھم ہے،وزیراعظم عمران خان کوپہلے دورے پربھیک نہیں مانگنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے درہ سعودی عرب پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ۔

اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبھم ہے۔وزیراعظم عمران خان کوپہلے دورے پربھیک نہیں مانگنی چاہیے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہلےہی دورے میں ادھارمانگنا مناسب نہیں۔عمران خان ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیراعظم گزشتہ روز 2 روزہ دورےکےپہلےمرحلےپرسعودی عرب روانہ ہوئے۔اس دورے میں خارجہ اورخزانہ کےوفاقی وزرا،مشیرتجارت وزیراعظم کےہمراہ تھے۔دوسری جانب سعودی عرب نے وزیر عظم عمران خان کا تاریخی استقبال کیا۔ائیرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کو پاکستان پرچوں سے سجا دیا گیا،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم ایک ساتھ لہرائے گئے ہیں۔

آج وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا،ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔سعودی فرمانرواوزیراعظم کےاعزازمیں شاہی محل میں ضیافت بھی دینگے۔وزیراعظم کےہمراہ جانیوالےوزرااپنےسعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی اور معاشی حوالے سے اہم معاہدے ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔وزیر اعظم کا دورہ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم اس دورے کے دوران خصوصی طور پر مسجد نبوی اور کعبہ شریف کی زیارت کے لیے گئے۔جہاں حرمین کے دروازے وزیر اعظم کے لیے کھولے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات