ایمیزون کا بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے تعاون سے چلنے والی لیبارٹری کی مصنوعات فروخت کرنے کا اعلان

گائے کے گوبر سے تیار ہونے والا صابن، مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے ’’کرتے‘‘ بھی شامل

بدھ 19 ستمبر 2018 14:35

ایمیزون کا بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے تعاون سے چلنے ..
آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) عالمی سطح پرآن لائن مصنوعات کی فروخت کیلئے مشہور ایمیزون بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے تعاون سے چلنے والی ایک لیبارٹری کی مصنوعات فروخت کرے گی جن میں گائے کے گوبر سے تیار ہونے والے صابن کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مشہور ’’کرتے‘‘ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ایک فارمیسی درجنوں کاسمیٹکس اورمیڈیکل مصنوعات تیار کررہی ہے جن میں سے خصوصی طور پر گائے کے گوبر سے تیار کردہ صابن بھی شامل ہے جسے ایمازون کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کیاجائے گا۔ گائے کے گوبر کی آمیزش رکھنے والا صابن بھی اب ایمیزون کے ذریعہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جبکہ نریندر مودی اور یوگی یوگی آدتیہ ناتھ کے مشہور کرتے بھی ایمیزون پر فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔