کوشش کریں گے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک ہی کمیشن بنایا جائے، سینیٹر عبدالرحمان ملک

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

کوشش کریں گے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی کا فیصلہ حکومت کرے گی، کوشش کریں گے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک ہی کمیشن بنایا جائے۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں کے ممبران پر مشتمل ایک ہی کمیشن تشکیل دیا جائے، الگ الگ کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے اس حوالے سے کچھ کام کیا ہے اور سفارشات بھی تیار کی ہیں۔ سینیٹ کے اراکین کی شمولیت اور سفارشات کی تجاویز کو پارلیمانی کمیشن میں شامل کیا جائے تو بہتر ہے۔