چینی وزیر اعظم کا عالمی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے ملک کے دروازے مزید کھولنے کا عہد

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تجارت اور دیگر معاملات میں اپنے ملک کے دروازے مزید کھولنے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لی کی چیانگ نے یہ بات چین کے مشرقی شہر تیانجن میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی اقتصادیات میں اصلاحات متعارف کرانے کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنانے، محصولات میں کمی کرنے اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی۔ لی کی چیانگ کا یہ بیان ایک موقع پر سامنے آیا، جب ایک روز قبل ہی امریکا نے چینی اشیاء پر اضافی محصولات کا اعلان کیا اور بیجنگ حکومت نے بھی رد عمل میں امریکی درآمدات پر ٹیکس بڑھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :