نیوزی لینڈ کا سالانہ ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) نیوزی لینڈ نے سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار کے بجائے ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمیذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے یہ اعلان بدھ کو کیا اور اس پر عملدرآمد 2020 ء سے ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے مطابقان کے ملک میں مہاجرین و تارکین وطن کے انضمام کے لیے جامع اور خاطر خواہ کوششیں کی جاتی ہیں اور اسی لیے وہ یہ نہیں سمجھتیں کہ نیوزی لینڈ کو اس سلسلے میں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرز پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :