گزشتہ سال 10 ملین افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوئے، ڈبلیو ایچ او

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران دنیا بھر میں تقریباً10 ملین افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوئے، ٹی بی کا شمار دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی 10 نمایاں ترین بیماریوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ٹی بی کے سبب 1.6 ملین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔2017 میں ٹی بی کے دو تہائی کیسز بھارت، چین، فلپائن، انڈونیشیا، نائجیریا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں سامنے آئے۔ اقوام متحدہ 2030 ء تک اس بیماری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔