ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی سوڈان کی حکومت پر سنگین الزامات

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنوبی سوڈان کی حکومت اور اس کے اتحادی ملیشیاز پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں اپریل تا جون کیے جانے والے آپریشن میں ایسی ظالمانہ کارروائیاں کی گئیں، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ اس رپورٹ کے لیے تقریباً ایک سو عینی شاہدین کے بیانات کا سہارا لیا گیا۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کو ماورائے عدالت بے رحم انداز میں قتل کیا گیا جبکہ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فی الحال اس رپورٹ پر حکومتی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔