دھاندلی کے الزامات کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی نہ ہو، راجہ پرویز اشرف

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

دھاندلی کے الزامات کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں 2 اہم باتوں پر پیشرفت ہوئی، اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمان کے اندر ایک کمیٹی بنے جو اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔

ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی نہ ہو۔ ہمارا مطالبہ تھاکہ مصالحت کی بات ہو، اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر بات کی جانی چاہئے۔