یہودیوں کا مذہبی تہوار، غزہ اور غرب اردن سیل کردیئے گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

رملہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار یوم کپور کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھادی۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی درمیانی شب غزہ اور غرب اردن کو سیل کردیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ایک دن کیلئے غزہ اور غرب اردن کے درمیان گذرگاہیں بند رہیں گی۔ فوج کے مطابق تہوار کے موقع پر غزہ اور غرب اردن کے درمیان ’ایریز‘ اور ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہیں بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :