لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں کا حملہ،دومسلمان شہری زخمی

کارسوارافرادنے اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی زہر افشانی بھی کی،پولیس کی تحقیقات

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) برطانوی پولیس نے کہاہے کہ دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک مسجد کے باہر ایک گاڑی نے دو افراد کو نشانہ بنایا۔پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے البتہ کہہ دیا ہے کہ اس معاملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی پر سوار افراد نے ایسے جملے کسے، جو اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی تھے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :