سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل،بھارت کی کابینہ نے میں ایک ساتھ تین طلاقوں پر سزا کی منظوری دیدی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل،بھارت کی کابینہ نے میں ایک ساتھ تین طلاقوں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بھارتی کابینہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایک ساتھ تین مرتبہ طلاق دینے کے عمل پر سزا سنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے اس عمل کو گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار دے دیا تھا تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت چاہتی تھی کہ ایک ساتھ تین مرتبہ طلاق دینے کو ایک ایسا عمل قرار دیا جائے، جسے سر انجام دینے والے کی ضمانت پر رہائی نہ ہو سکے اور جسے تین سال تک کی سزا بھی سنائی جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ کابینہ نے منظوری اس لیے دی کیونکہ یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔