سعودی عرب کی پہلی سند یافتہ خاتون وکیل جج کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کوشاں

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سعودی عرب کی پہلی سند یافتہ خاتون وکیل جج کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ القصیم سے تعلق رکھنے والی 38سالہ سعودی خاتون جمیلہ فہد الاطرم کو حال ہی میں وکالت کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرکے مملکت کی پہلی باضابطہ خاتون وکیل بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمیلہ نے 2013 ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم اس سال حکومت کی جانب سے خواتین وکیلوں کو کام کرنے کا اجازت ملنے پر انہیں رواں سال وکالت کرنے کا باضابطہ لائسنس ملنے کے بعد وہ عملی میدان میں اتر آئی ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ وہ ویژن 2030 ء کی موجودگی میں جج کے منصب پر فائز ہوکر عدل وانصاف کے لیے کام کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :