فرانس ، جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ سے لاوابہنے لگا

قریب جانے پربھی پابندی، لاوا ندی کی صورت میں بہنے کی ویڈیو بھی آن لائن وائرل ہو گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) فرانس کے جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری ہے جوندی کی صورت میں بہتا دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ متحرک آتش فشاں سال میں چوتھی بار جاگ اٴْٹھا ہے اور اس میں سے لاوا انتہائی تیزی سے بہہ رہا ہے اوراس کے قریب جانے پربھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔احتیاطی تدابیر کی صورت میں سیاح ایک مقررہ فاصلے سے یہ نظارے دیکھنے پہنچے جبکہ لاوا ندی کی صورت میں بہنے کی ویڈیو بھی آن لائن وائرل ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :