بھارت میںگزشتہ 26سال سے مندر کا رکھوالا مسلمان

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

مظفرنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بھارت کی ریاست بہار کے شہر مظفر نگر کے ایک مندر کی دیکھ بھال چھبیس سال سے ایک مسلمان کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق60سالہ مہربان علی لدھے والا میں بنے اس مندر کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرتا ہے، روزانہ صفائی، جانوروں کی حفاظت، دیوالی پر رنگ و روغن جیسی تمام ذمہ داریاں مہربان علی خوشی سے نبھاتا ہے۔1990 میں بابری مسجد کے واقعے کے بعد کئی ہندو خاندان علاقہ چھوڑ گئے تھے، مہربان علی کے مطابق انہی خاندانوں میں اس کا دوست جتیندر کمار بھی شامل تھا، جو کہہ گیا تھا کہ وہ ایک دن لوٹ کر آئے گا۔اس دن سے لے کر آج تک مہربان علی مندر کی حفاظت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :